ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی ایم مودی کی حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوں گی ممتا بنرجی

پی ایم مودی کی حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوں گی ممتا بنرجی

Thu, 30 May 2019 11:01:34    S.O. News Service

نئی دہلی،30/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم مودی کے 30 مئی کو ہونے والی حلف برداری تقریب کے لیے تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں۔ملک وبیرون ملک کے مہمانوں کو دعوت بھیجا گیا ہے۔ہندوستان میں جن رہنماؤں کو وزیر اعظم کا سخت مخالف سمجھا جاتا ہے، انہوں نے بھی تقریب میں آنے کے لئے حامی بھر دی ہے۔ان لیڈروں میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سرفہرست ہیں۔لیکن مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اس تقریب میں شامل نہیں ہوں گی۔پہلے بحث تھی کہ وہ اس تقریب میں جائیں گی لیکن انہوں نے کہاکہ ایک گھنٹے پہلے تک میرا پلان تھا کہ تقریب میں جاؤں گی لیکن میں میڈیا رپورٹ دیکھ رہی ہوں جس میں بی جے پی دعوی کر رہی ہے کہ بنگال میں ہوئی سیاسی تشدد میں 54 افراد ہلاک ہو گئے۔یہ جھوٹ ہے۔میں مجبور ہوں لیکن میں تقریب میں شامل نہیں ہو پاؤں گی۔وہیں کیرل کے وزیراعلیٰ کی طرف سے معلومات دی گئی ہیں کہ سی ایم پنرائی وجین بھی پی ایم مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔جہاں ایک طرف مخالف خیمے کے کئی بڑے لیڈر اس تقریب میں جا رہے ہیں تو ایسے میں وجین کا نہ جانا کئی سوال کھڑا کرتا ہے۔پنرائی وجین مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر ہیں اور اس وقت کیرالہ کے وزیر اعلی ہیں۔ حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں کیرالہ میں بی جے پی کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی۔ وہاں بی جے پی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی کیرل کی 20 لوک سبھا سیٹوں میں سے کانگریس کو 15،آئی یو ایم ایل کو 2، سی پی ایم کو 1،آر ایس پی کو 1 اور کیرالہ کانگریس (ایم) کو 1 سیٹ ملی۔بتا دیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کے حلف برداری کی تقریب میں مغربی بنگال سے خاص مہمانوں کو بلانے جا رہی ہے۔بنگال میں گزشتہ چند سالوں میں جن 54 بی جے پی کارکنوں کا قتل ہوا ہے، ان کے اہل خانہ کو شامل ہونے کے لئے دعوت بھیجا جا رہا ہے۔انہیں دہلی میں ہی ٹھہرایا جائے گا۔بی جے پی کا الزام ہے کہ ان کارکنوں کو سیاسی تشدد کا شکار بنایا گیا۔بی جے پی نے ان تمام کارکنوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔پارٹی نے ہر کارکن کے نام کے ساتھ بتایا ہے کہ ان کا قتل کہاں اور کیسے ہوا؟ وہیں دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی کے دوسری مدت کے لیے جمعرات کو ہونے والے حلف برداری کی تقریب میں تمام صوبوں کے گورنروں، وزرائے اعلی اور اہم اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔جن اپوزیشن رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے اس میں کانگریس صدر راہل گاندھی، جنتا دل (ایس) لیڈر اور کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال شامل ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ تمام وزرائے اعلیٰ، گورنروں، سابق وزرائے اعظم اور سابق صدور کو پروگرام کے لیے دعوت بھیجا گیا ہے۔ ساتھ ہی بتایا کہ تقریب کے لئے تمام بڑے قومی اور علاقائی پارٹیوں کو دعوت بھیجا جا رہا ہے۔صدر رام ناتھ کووند جمعرات کو شام سات بجے صدارتی محل میں مودی اور ان کے کابینہ کے دیگر ارکان کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔لوک سبھا انتخابات میں ایک دوسرے پر تیکھے حملے کے بعد اپوزیشن لیڈروں کی دعوت کو مودی کی جانب سے ان تک پہنچنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ بیرون ممالک کے تمام لیڈروں نے حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونے کی تصدیق کر دی۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ماریشس کے وزیر اعظم پرود کمار جگن ناتھ اور کرگستان کے صدر ایس جین بیکوو نے بھی پروگرام میں شرکت کرنے کو لے کر اپنی رضامندی دے دی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید، سری لنکا کے صدر میترپالا سرسینا اور نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے بھی پروگرام میں حصہ لینے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میانما کے صدر یو ون منٹ اور بھوٹان کے وزیر اعظم لوٹے شیئرنگ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔


Share: